Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / انگولا میں بھگدڑ ، 8 ہلاک

انگولا میں بھگدڑ ، 8 ہلاک

لوانڈا۔18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگولا کے ایک موسیقی کے پروگرام میں کم از کم 8 ناظرین ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب ایک عینی شاہد نے کہا کہ پُرہجوم اسٹیڈیم میں دروازے مقفل کرنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے بیان کے بموجب 8 شہری ہلاک ہوگئے۔ ان کی موت کی وجوہات زیرتحقیقات ہیں۔ انگولا کے ایک صحافی نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ قبل ازیں فوجداری تحقیقات کے محکمہ نے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انگولا کے صف ِ اول کے موسیقاروں اور کیزومبا کے مقبول فلم اداکاروں نے اشتراک و تعاون کے ذریعہ یہ پروگرام منعقد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT