Thursday , December 13 2018

انگولا کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ ۔ 17 افراد ہلاک

لوانڈا 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی انگولا کے ایک اسٹیڈیم میں ہوئی بھگدڑ کے نتیجہ میں کم از کم 16 شائقین فٹبال ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کئی دوسرے شائقین زخمی ہوئے ہیں اور ان میں کچھ کی حالت تشویشناک بھی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مقامی لیگ سیزن میں دو ٹیموں کے دوران میچ کے درمیان شائقین میں بھگدڑ مچ گئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ اس اسٹیڈیم کے داخلہ کے مقام پر رکاوٹ تھی ۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے کئی اموات ہوئی ہیں۔ پولیس کے ترجمان اولانڈو برنارڈو نے بتایا کہ 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT