Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انہدامی کارروائی کے متاثرین کا راستہ روکو احتجاج

انہدامی کارروائی کے متاثرین کا راستہ روکو احتجاج

ایچوڑہ۔/29اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایچوڑہ مستقر پر موجود مرشد باڑہ کو برخواست کردینے پر 30خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کے پاس رات بسر کرنے کیلئے نہ کوئی چھت ہے نہ کوئی جگہ۔ آج متاثرین نے ایچوڑہ مستقر کے سماجی، سیاسی، مدہبی قائدین کے ہمراہ قومی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے اراضی فراہم کرے اور اندراماں مکانات اسکیم کے تحت گھروں کی منظوری کرے تاکہ متاثرین کو سر چھپانے کیلئے جگہ فراہم ہوسکے۔ راستہ روکو احتجاج کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ بعد ازاں متاثرین نے تحصیل آفس پہنچ کر میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر شیخ احمد قادر، شیخ محسن، محمد صابر، روی، رمیش، محمد توفیق، عبدالغفار، حافظ محمد یوسف، ملیش اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT