Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / انیس الغربا یتیم خانہ کیلئے 4 ہزار گز سرکاری اراضی الاٹ

انیس الغربا یتیم خانہ کیلئے 4 ہزار گز سرکاری اراضی الاٹ

احکامات جاری ۔ اقلیتوں سے چیف منسٹر کے اہم وعدہ کی تکمیل ‘ جناب محمد محمود علی کا بیان
حیدرآباد۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اقلیتوں سے ایک اہم وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے ادارہ انیس الغربا، نامپلی کیلئے 4 ہزار گز سرکاری اراضی الاٹ کی ہے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے بتایا کہ سڑک کی توسیع میں انیس الغرباء کی اراضی کا بیشتر حصہ حاصل کیا جارہا ہے اور چیف منسٹر نے اسمبلی میں تیقن دیا  تھا کہ انیس الغربا سے متصل سرکاری دفتر منتقل کرکے اس کی اراضی انیس الغرباء کیلئے الاٹ کی جائیگی تاکہ ایک شاندار عصری سہولتوں سے آراستہ ہاسٹل کی عمارت تعمیر کی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ قلب شہر میں 4 ہزار گز قیمتی اراضی کا الاٹمنٹ ٹی آر ایس زیرقیادت تلنگانہ حکومت کا کارنامہ ہے اور چیف منسٹر کے سی آر کی اقلیت دوستی کو ثابت کرتا ہے۔ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ انیس الغرباء میں موجود لڑکیوں کو سن بلوغت کے بعد ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا جاتا تھا لیکن اب حکومت نے ان لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے مناسب سرکاری ملازمتیں فراہم کرے گی بلکہ ان کی شادیوں کے انتظامات بھی کرنے کے اقدامات کرے گی۔ چیف منسٹر کے اس فیصلہ پر ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یتیم و یسیر لڑکیوں کے روشن مستقبل کیلئے یہ اہم فیصلہ ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT