Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انیس النساء بیگم کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

انیس النساء بیگم کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

گلبرگہ ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رجسٹرار ایوالیویشن، گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق شعبہ ایجوکیشن کی ریسرچ اسکالر محترمہ انیس النسا بیگم اہلیہ جناب واحد علی فاتحہ خوانی ،رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی کو ان کے تتحقیقی مقالہ بعنوان’’ تحتانیہ مدارس میں طلبا کا ترک تعلیم کا رجحان اور اس کا سدباب:ا

گلبرگہ ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رجسٹرار ایوالیویشن، گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق شعبہ ایجوکیشن کی ریسرچ اسکالر محترمہ انیس النسا بیگم اہلیہ جناب واحد علی فاتحہ خوانی ،رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی کو ان کے تتحقیقی مقالہ بعنوان’’ تحتانیہ مدارس میں طلبا کا ترک تعلیم کا رجحان اور اس کا سدباب:ایک مطالعہ‘‘ پر گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ نے انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اہل قرار دیا ہے۔انھوں نے یہ مقالہ ڈاکٹر رابعہ خانم کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ڈاکٹر انیس النسا بیگم کو ان کے تحقیقی سفر کی تکمیل پر ان کی گائیڈ ڈاکٹر رابعہ خانم اور ان کے ارکان خاندان کے علاوہ ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی،مولانا عبدلاوکیل صدیقی ،محمد شجاع الدین ،ڈاکٹر صلاح الدین ،محمد اسحاق فاتحہ خوانی ،جناب محمد اصغر چلبل صدر نشین جی ڈی اے ،گلبرگہ ، مسٹربھیم ریڈی پاٹل مئیر گلبرگہ ڈپٹی مئیریلماںنائک واڑی،، قائد کانگریس جناب عادل سلیمان سیٹھ، جناب نجم الاسلام احمر منیجنگ ڈائیریکٹر اردو ٹی وی،سید رفیق عرف ابو ،محترمہ سعیدہ بیگم سابق مئیر گلبرگہ ، جناب عبدالرحیم مرچی سیٹھ،جاوید این آرآئی ، جناب محمد مسیح الدین جاگیردار،آمنہ عظم پٹیل، ڈاکٹر انیس صدیقی اوردوست و احباب نے مبارک باد دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT