انیشا پدکون نے پھر ایک مرتبہ اپنی پروفائل اپڈیٹ کی ہے

اٹلی کے پکچر کیو جزیرہ میں ہوئے شادی کی کچھ اور تصوئیریں منگل کے روز دیپکا پدکون او ررنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کے لئے سوشیل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔مذکورہ جوڑا بنگلور اور ممبئی میں اب استقبالیہ منعقد کرنے کی تیاری میں ہے۔

اب دیپکا کی بہن انیشا پدکون نے ایک او رمرتبہ اپنی پروفائل تبدیل کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کے ساتھ دیپ ویر لکھا ہے۔ شادی سے قبل انہوں نے لڑکی والا کا ہیاش ٹیگ استعمال کیاتھا۔

تبدیلی سے پہلے کا اسکرین شاٹ میں ہیش ٹیگ دیپ ویر والا تھا۔ہلدی سے مہندی تک دپیکا اور رنویر کی شادی کی تصوئیریں لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل تپے ‘ بالآخر سوشیل میڈیا پر منگل کے روز اس وقت کے تصوئیروں پر مشتمل کچھ لمحات دونوں سے اپنے مداحوں سے شیئر کئے۔

انیشا سے بھی اس تقریب میں اپنی بہن کے پسندیدہ ڈیزائنر کے ہاتھوں تیار کردہ کپڑوں کے ساتھ مہندی کی تقریب میں موجود تھی۔ سبیا ساچی میں لڑکے والے اور لڑکی والو ں کی طرح۔دونوں مہندی کے کپڑوں میں بہت خوبصورت دیکھائی دے رہے تھے

TOPPOPULARRECENT