Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / انیل امبانی نے چرچ گیٹ اسٹیشن کے قریب جھاڑو لگائی

انیل امبانی نے چرچ گیٹ اسٹیشن کے قریب جھاڑو لگائی

ممبئی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت ابھیان نے عوام کے علاوہ خواص کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے جہاں اب خاص خاص لوگوں میں صنعتکار انیل امبانی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ کیرالا کے کانگریس ایم پی ششی تھرور کو بھی ابھیان میں شامل ہونے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے مدعو کئے جانے پر فی الحال صورتحال متنا

ممبئی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت ابھیان نے عوام کے علاوہ خواص کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے جہاں اب خاص خاص لوگوں میں صنعتکار انیل امبانی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ کیرالا کے کانگریس ایم پی ششی تھرور کو بھی ابھیان میں شامل ہونے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے مدعو کئے جانے پر فی الحال صورتحال متنازعہ ہوگئی ہے وہیں اب انیل امبانی کے منظر نامہ پر آجانے سے صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔ انیل امبانی نے یہاں کے مشہور و معروف چرچ گیٹ اسٹیشن کے قریب ایک علاقہ میں جھاڑو سے صاف صفائی کی اور باکسر میری کوم، فلم اداکار امیتابھ بچن اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی وزیراعظم کی اِس مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہاکہ اگر وہ پیشرفت کریں تو زیادہ سے زیادہ لوگ اس صحتمند ابھیان کی جانب ضرور متوجہ ہوں گے۔ گزشتہ ہفتہ نریندر مودی نے سوچھ بھارت ابھیان کا افتتاح کرتے ہوئے خصوصی طور پر نو مشہور ہستیوں کو یہ ذمہ داری سونپی تھی کہ وہ سوچھ بھارت ابھیان کے لئے

اگر پیشرفت کریں تو عوام اُن کی تقلید کریں گے۔ اُن نو مشہور و معروف ہستیوں میں امبانی کے علاوہ سابق کرکٹر سچن تنڈولکر، فلم اسٹارس سلمان خان اور پرینکا چوپڑہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ مودی نے اِن مشہور و معروف ہستیوں کو یہ ذمہ داری بھی تفویض کی تھی کہ وہ اپنی جانب سے مزید نو افراد کو نامزد کریں اور اس طرح یہ سلسلہ طویل تر ہوتا جائے گا۔ اِس نظریہ کو سلمان خان نے اپنی فلم جے ہو میں پیش کیا تھا۔ انیل امبانی نے چرچ گیٹ اسٹیشن کے قریب جھاڑو سے صفائی کرتے ہوئے مزید نو افراد کو نامزد کیا جن میں ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ میری کوم کے علاوہ امیتابھ بچن اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نام قابل ذکر ہیں جنھیں ملک گیر ہی نہیں بلکہ عالمگیر شہرت حاصل ہے۔ اِس موقع پر نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پر انیل امبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے چرچ گیٹ اسٹیشن کے قریب صفائی کرتے ہوئے ابھیان کا اچھا آغاز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT