Wednesday , January 23 2019

انیل کمبلے کی معیاد میں اضافہ

لندن۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ انیل کمبلے کو ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ سیریز تک عہدے پر برقرار رکھا جائے گا تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔ بی سی سی آئی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ونود رائے نے دعویٰ کیا کہ موجودہ کوچ کو فی الحال کام سے روکا نہیں جائے گا۔ انیل کمبلے کی عہدے پر تقرر سے متعلق حتمی اعلان چند روز میں متوقع ہے۔یادرہے کہ کمبلے کی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے بعد معیاد ختم ہورہی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT