Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / انیل گوسوامی کا سکریٹریٹ کے مختلف بلاکس کا دورہ

انیل گوسوامی کا سکریٹریٹ کے مختلف بلاکس کا دورہ

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کے لئے جاری عمل کا جائزہ لینے کے مقصد سے دورہ کررہے سکریٹری مرکزی وزارت داخلہ مسٹر انیل گوسوامی نے آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ اور آندھراپردیش کیلئے مختص مختلف بلاکس کا معائنہ کیا۔ اُنھوں نے جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور عہدیداروں کی ستائش کی۔ اِس موقع پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ تمام اُمور مقررہ وقت تک پورے کرلئے جائیں گے۔ تاہم اُنھوں نے کہاکہ 16 مئی کی مہلت کے اندر اِن کاموں کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکتا جس پر انیل گوسوامی نے کہاکہ 20 مئی تک یہ کام بہرصورت پورے کرلئے جانے چاہئیں۔ انیل گوسوامی نے اسمبلی کے احاطہ کا دورہ کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT