Wednesday , November 14 2018
Home / Top Stories / ان دنوں میں صرف سخت باتیں ہی سن رہی ہوں۔ سشما

ان دنوں میں صرف سخت باتیں ہی سن رہی ہوں۔ سشما

نئی دہلی۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی ائی کے مطابق بیرونی ممالک میں پھانسی او رپریشان حال ہندوستانیوں کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے رہنے والی سشما سوراج کومنگل کے روز بدلے ہوئے مزاج میں دیکھاگیا۔

غفلت سے ہوائی جہاز میں اپنا پاسپورٹ چھوڑ کر آنے کی وجہہ سے بالی ائیرپورٹ میں پھنسی ایک خاتون نے جب سوشیل میڈیا پر اپنا غصہ جتا یا تو سشما نے مدد کا بھروسہ دلایا۔

اس پر بھی جب وہ خاتون ناراضگی کا اظہار کرتی رہی تو ایک صارف نے کہاکہ آپ وزیرخارجہ کے خلاف خراب لہجے میں بات کیوں کررہی ہیں ۔

اس پر سشما سوراج نے کہاکہ ان دنوں میں صرف سخت باتیں ہی سن رہی ہوں۔

مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کا یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں لکھنوکے بین مذہبی جوڑے کو پاسپورٹ فراہمی اور متعلقہ پاسپورٹ افیسر کو مذکورہ جوڑے کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی وجہہ سے تبادلہ کردئے جانے کے بعد سے مسلسل ٹوئٹر پر ٹرول کیاجارہا ہے۔

بھکتوں کی ’ٹرول گینگ‘نے ان کے گردے اور صحت کو لے کر بھی بھدے الفاظ کا استعمال کیاہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT