Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ان فٹ وہاب ریاض چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

ان فٹ وہاب ریاض چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

برمنگھم۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے  فاسٹ بولر وہاب ریاض  چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ہندوستان کے خلاف اننگز کے 46ویں اوور میں وہاب ریاض بولنگ کرتے ہوئے گر پڑے تھے اور میچ میں دوبارہ بولنگ نہ کر سکے۔انہیں فوری طور پر  ہسپتال بھی لے جایا گیا جس کے سبب وہ بیٹنگ کیلئے بھی نہ آ سکے۔پاکستانی ٹیم کے  مطابق ڈاکٹرز نے محمد عامر کو میچ کیلئے فٹ اور وہاب ریاض کو ان فٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق وہاب ریاض کو  صحتیابی میں کم از کم ایک ہفتہ لگے گا اور انہیں ایک سے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے ابھی تک وہاب کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو طلب کرنے کی درخواست نہیں کی لیکن ضرورت پڑنے پر محمد عباس ان کے ممکنہ متبادل ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT