Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اواخر مارچ تک کانگریس امیدواروں کی فہرست کو قطعیت

اواخر مارچ تک کانگریس امیدواروں کی فہرست کو قطعیت

حیدرآباد /19 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس 24 تا 29 مارچ کے دوران حیدرآباد کے بشمول ورنگل اور عادل آباد میں صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے جلسہ عام کے انعقاد پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ آج گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں پارٹ

حیدرآباد /19 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس 24 تا 29 مارچ کے دوران حیدرآباد کے بشمول ورنگل اور عادل آباد میں صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے جلسہ عام کے انعقاد پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ آج گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بے شمار درخواستیں وصول ہو رہی ہیں، جب کہ ان درخواستوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے، جس کی فہرست ہائی کمان کو روانہ کی جائے گی۔ انھوں نے جاریہ ماہ کے اواخر تک کانگریس امیدواروں کی فہرست تیار ہونے کی امید ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس سماجی انصاف کرنے والی جماعت ہے، لہذا پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے طاقتور امیدواروں کو ہی انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔ ٹی آر ایس اور مجلس سے سیاسی اتحاد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر تلنگانہ کانگریس نے کہا کہ اتحاد کے لئے کانگریس نے اپنے دروازے ابھی بند نہیں کئے، جو بھی پارٹی سے رجوع ہوگا اس سے بات چیت کی جائے گی۔ مجلس سے کھل کر اتحاد کیا جائے گا یا صرف مفاہمت کی جائے گی؟ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو معاہدہ تھا، اسی پر عمل کیا جائے گا۔ کانگریس، تلنگانہ تحریک میں شامل تمام جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، جب کہ کانگریس کے موجودہ منتخب عوامی نمائندوں کو دوبارہ ٹکٹ دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں کانگریس کے استحکام کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو مدعو کرنے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، علاوہ ازیں ماہ اپریل کے پہلے ہفتہ سے علاقہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بس یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ انھوں نے سربراہ ٹی آر ایس کی جانب سے ان (پنالہ) پر کی جانے والی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کا الزام عائد کرنے سے قبل ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے، جب کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کمزور نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT