Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / اوباما افریقی ممالک کے دورے پر کینیا روانہ

اوباما افریقی ممالک کے دورے پر کینیا روانہ

واشنگٹن -امریکی صدر باراک اوباما افریقی ممالک کے دورے پر کینیا روانہ ہو گئے۔ وہ ایتھوپیا بھی جائیں گے۔امریکی صدر براک اوباما افریقہ ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں نیروبی پہنچیں گے۔ کینیا صدر اوباما کے والد کا آبائی وطن بھی ہے۔ وہ نیروبی میں “گلوبل انتریپرینیورشپ سمٹ” میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد ایتھوپیا جائیں گے۔ صدر اوباما ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔ صدر اوباما دورے کے دوران افریقی ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT