Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / اوباما امریکی کانگریس کو بے وقوف بنارہے ہیں

اوباما امریکی کانگریس کو بے وقوف بنارہے ہیں

واشنگٹن۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے داعش کے خلاف لڑائی میں فوجی طاقت کے محدود استعمال کی اجازت کے لئے امریکی کانگریس سے درخواست کی ہے۔ اس کا حتمی نتیجہ یہ ہوگا کہ بحث و مباحث کے بعد امریکی کانگریس صدر کو محدود اختیارات دے گی اس کے بعد وہائٹ ہائوز اس میں ترمیم کرے گی اور اوباما محدود اختیارات کے نام پر لامحدود جن

واشنگٹن۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے داعش کے خلاف لڑائی میں فوجی طاقت کے محدود استعمال کی اجازت کے لئے امریکی کانگریس سے درخواست کی ہے۔ اس کا حتمی نتیجہ یہ ہوگا کہ بحث و مباحث کے بعد امریکی کانگریس صدر کو محدود اختیارات دے گی اس کے بعد وہائٹ ہائوز اس میں ترمیم کرے گی اور اوباما محدود اختیارات کے نام پر لامحدود جنگ جاری رکھیں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکی کانگریس اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے قطعی فیصلہ میں کوئی ردوبدل نہ ہو۔ امریکی کانگریس کو نظرانداز کرنے کا ایک اور ثبوت خود اوباما کا یہ موقف ہے کہ کانگریس نے پہلے ہی انہیں جنگ کا اختیار دیا ہے۔ اس ضمن میں وہ امریکی کانگریس کی 2001 ء قرارداد کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو 9/11 حملوں کے بعد القاعدہ کے خلاف جنگ کا اختیار دیا گیا تھا۔ اوباما کے اس جارحانہ موقف کو روس کے ساتھ جاری اختلافات کے پس منظر میں نمایاں اہمیت حاصل ہے۔

صدر روس ولاد میر پوٹن نے 9/11 حملوں میں امریکی حکومت اور خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کا دعوی کیا۔ انہوں نے سٹیلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد منظر عام پر لانے کی دھمکی دی جس سے یہ حقیق بے نقاب ہوجائے گا۔ جنونی دہشت گردی کے بہانے اس نے غیر ممالک پر دراندازی کا جواز تیار کرلیا۔ پوٹن اگر حقائق کو بے نقاب کردیں تو اس سے امریکہ کا وقار مزید مجروح ہو جائیگا۔ اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ محض ایک دکھاوا ثابت ہوگی۔

یوکرین کے مسئلہ پر امریکہ اور روس میں جاری سرد جنگ کے اثرات اب ظاہر ہونے شروع ہوگئے ہیں اور ایسے میں روس کے تعلق سے اوباما کی کوشش صرف عالمی برادری کی توجہ اصل حقیقت سے ہٹانا ہے۔ ایسے میں امریکی کانگریس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ امن کے فیصلہ یا قرارداد میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کی جائے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے امریکی کانگریس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے داعش کو ایک عالمگیر خطرہ اور اس کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT