Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / اوباما اورلینڈو جائیںگے

اوباما اورلینڈو جائیںگے

واشنگٹن ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما جمعرات کو اورلینڈو کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ امریکہ میں قتل عام کے بدترین واقعہ میں مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل کے حملوں میں تقریباً 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ جمعرات کو اوباما اورلینڈو کا دورہ کریں گے جہاں وہ مہلوکین کے ارکان خاندان کو پرسہ دیں گے اور ہم جنس پرستی کو اپنی زندگی کا طرزعمل بنانے والی برادری سے اظہاریگانگت بھی کریں گے جبکہ آنے والے ہفتہ کے دوران اوباما نیومیکسیکو اور کیلیفورنیا کا دورہ کریں گے تاہم وائیٹ ہاؤس سے اس کی توثیق نہیں ہوئی ہے۔ ارنیسٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT