Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / اوباما اورہلاری امریکہ میں انتہائی مقبول : سروے

اوباما اورہلاری امریکہ میں انتہائی مقبول : سروے

واشنگٹن ۔ 28 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈا ٹ کام) صدر بارک اوباما اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن امریکہ کے انتہائی مقبول مرد و خواتین میں علی الترتیب سرفہرست ہیں۔ امریکہ میں تازہ ترین سروے کے نتیجہ کے مطابق 68 سالہ ہلاری مسلسل 20 ویں مرتبہ اور 54 سالہ اوباما 8 ویں مرتبہ مقبول ترین افراد قرار پائے ہیں۔دونوں کو اپنے قریبی حریفوں ملالہ یوسف زئی اور پوپ فرانسیس اور ڈونالڈ ٹرمپ پر زبردست سبقت حاصل ہے۔ گیالپ سروے کے بموجب حالانکہ ہلاری اور بارک اوباما دونوں جاریہ سال کے سروے میں زبردست سبقت رکھتے ہیںلیکن ماضی میں انہوں نے جتنے فیصد ووٹ حاصل کئے تھے، اس میں کمی آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT