Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / اوباما فاؤنڈیشن کے جشن میں پرنس ہیری شریک ہونگے

اوباما فاؤنڈیشن کے جشن میں پرنس ہیری شریک ہونگے

شکاگو۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بارک اوباما اور خاتون اول مشل اوباما جاریہ ماہ کے اواخر میں ایک شاندار جشن کا اہتمام کررہے ہیں جس کا مقصد مستقبل کے قائدین کی رہنمائی اور تعاون ہے۔ وائیٹ ہاؤز کو الوداع کہنے کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا جشن سے جس میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں پرنس ہیری، گلوریا اسٹیقان اور چانس دی ریپر کے نام قابل ذکر ہیں۔ شکاگو میں اس جشن کو دو روز تک منایا جائے گا۔ دو روزہ جشن میں پرنس ہیری بھی تقریباً 500 چنندہ مہمانوں اور مقامی قائدین کے اجتماع سے خطاب کریں گے جن میں کمیونٹی لیڈرس بھی شامل ہیں جنہیں دنیا بھر سے آئی 20,000 درخواستوں مطالعہ کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ اوباما فاؤنڈیشن نے اس جشن کو انتہائی کارآمد ورکشاپس اور باہم نظریاتی تبادلہ کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔ جشن میں چار چاند لگانے اسٹیفان دی ریپر اپنا پروگرام (کنسرٹ) پیش کریں گے۔ اس جشن کا اہتمام اوباما کے آبائی شہر میں ہورہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داریاں اوباما فاؤنڈیشن کے حوالے کی گئی ہیں جو سابق صدر کی ایک لائبریری کی تعمیر کا کام بھی کررہا ہے جہاں سے اوباما نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ اس دوران اوباما فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈیوڈ سیماس نے کہا کہ اوباما فاؤنڈیشن کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلیاں لاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT