Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / اوباما مارچ میں کیوبا کا دورہ کرینگے؟

اوباما مارچ میں کیوبا کا دورہ کرینگے؟

واشنگٹن ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما توقع ہیکہ آئندہ ماہ کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے اور اس طرح وہ گذشتہ 80 سال کے دوران کیوبا کا دورہ کرنے والے پہلے کارکرد امریکی صدر بن جائیں گے۔ یاد رہے کہ سردجنگ کے زمانے کے حریف ممالک نے حالیہ دنوں میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک اب اپنے تعلقات کو ایک نئی جہت عطا کریں گے تاکہ خوشگوار دور ایک بار پھر لوٹ آئے۔ اوباما کے متوقع دورہ کی سب سے پہلے خبر دینے والوں میں اے بی سی نیوز قابل ذکر ہے جس نے یہاں تک پیش قیاسی کی تھی کہ اوباما کے دورہ کے بارے میں آج ہی اعلان کیا جائے گا۔ نیوز چینل کے مطابق صدر اوباما ارجنٹینا روانگی سے قبل 21 اور 22 فروری کو کیوبا کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر کیوبائی نژاد ری پبلکن صدارتی امیدوار مارکو روبیو نے اوباما کو کیوبا کے دورہ کا منصوبہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر وہ (روبیو) صدر ہوتے تو کیوبا کا اس وقت تک دورہ نہ کرتے جب تک وہ (کیوبا) صحیح معنوں میں ایک آزاد ملک نہیں بن جاتا۔ کیوبا کی حکومت امریکہ مخالف کمیونسٹ ڈکٹیٹر شپ ہے۔ بہرحال، اب تک وائیٹ ہاؤس کی جانب سے صدر اوباما کے مجوزہ دورہ کیوبا کے بارے میں کوئی قطعی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT