Friday , December 15 2017
Home / دنیا / اوباما نے جاسوس چیلسی کی سزا میں تخفیف کروائی ، کئی مجرمین کو معافی

اوباما نے جاسوس چیلسی کی سزا میں تخفیف کروائی ، کئی مجرمین کو معافی

واشنگٹن۔ 18جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر براک اوباما نے عہدہ چھوڑنے کے تین دن قبل کل ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امریکی فوجی چیلسی کی سزا کم کر دی ہے ۔چیلسی وکی لیکس ویب سائٹ کو حکومت کے انٹیلی جنس دستاویزات مہیا کرانے کے الزام میں 35 سال کی سزا کاٹ رہی تھی۔چیلسی پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم کے ارتکاب کا الزام تھا۔ سال 2013 میں ان کا کورٹ مارشل کر دیا گیا تھا۔وہائٹ ہاؤز نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اوباما نے چیلسی کی سزا کو کم کروایا ہے ۔مسٹر اوباما نے اس کے علاوہ جیل میں سزا کاٹ رہے 209 قیدیوں کی سزا کی مدت کو کم کر دیا ہے اور 64 قیدیوں کی سزا کو ختم کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ مسٹر اوباما کی مدت کار جمعہ کو مکمل ہو رہی ہے ۔ اپنے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے 1385 قیدیوں کی سزا کی مدت میں کٹوتی کی ہے اور 212 مجرموں کو معافی دی ہے ۔
مالی کے فوجی کیمپ میں دھماکہ
37 ہلاک
بماکو (مالی) ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی مالی گاؤ شہر میں آج ایک فوجی کیمپ پر گاڑی سے کئے گئے دھماکہ میں 37 افراد ہلاک ہوگئے ۔عینی شاہدین نے رائٹر کو بتایا ہے کہ یہ کیمپ سرکاری فوج کا تھا جس میں مختلف مسلح باغی گروپ کے ممبران بھی ایک ساتھ رہتے تھے ۔ یہ سبھی مالی میں تشدد کو کنٹرول میں کرنے کے لئے ایک ساتھ گشت کرتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT