Friday , November 24 2017
Home / دنیا / اوباما نے ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ٹیچر کو تہنیت پیش کی

اوباما نے ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ٹیچر کو تہنیت پیش کی

ہوسٹن۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی ایلمنٹری خاتون ٹیچر کو صدر امریکہ بارک اوباما نے تعلیم کے شعبہ میں بہترین خدمات انجام دینے پر وائیٹ ہاؤز میں تہنیت پیش کی۔ پیائسی سومر ایلمینٹری اسکول سے وابستہ ٹیچر ریوتی بالکرشنن کو نہ صرف تہنیت پیش کی گئی بلکہ اسے 2016ء کی ٹیکساس ایلمنٹری ٹیچر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا۔ اس موقع پر 53 سالہ ٹیچر ریوتی نے جو آسٹن میں رہائش پذیر ہیں، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ تدریس ان کے لئے صرف کام یا پیشہ نہیں بلکہ ایک جنون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہیں لہذا ہندوستانیوں کو اس خبر پر ضرور فخر محسوس ہورہا ہوگا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سومر ایلمنٹری اسکول میں زیرتعلیم30% طلباء ایشیائی اور ہندوستانی نژاد ہیں۔ ریوتی نے سومر ایلمنٹری میں 6 سال تک پیشہ تدریس سے وابستگی اختیار کرنے کے بعد فاریسٹ نارتھ ایلمنٹری میں بھی تین سال تدریسی پیشہ کو اپنایا۔

TOPPOPULARRECENT