Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / اوباما کا السیسی کو فون ، باہمی تعلقات پر بات چیت

اوباما کا السیسی کو فون ، باہمی تعلقات پر بات چیت

واشنگٹن ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج اپنے مصری ہم منصوب عبدالفتاح السیسی سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو رخی تعلقات اور ترقی کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا ۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے مصر کے ساتھ اپنی حکمت عملی شراکت داری کی کو جاری رکھنے کا تیقن دیا اور اس بات پر بھی ز

واشنگٹن ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج اپنے مصری ہم منصوب عبدالفتاح السیسی سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو رخی تعلقات اور ترقی کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا ۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے مصر کے ساتھ اپنی حکمت عملی شراکت داری کی کو جاری رکھنے کا تیقن دیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک باہمی تعاون کرتے رہیں تو بہتر ہوگا ۔

علاوہ ازیں علاقائی سکیورٹی کے موضوع پر بھی دونوں قائدین نے تبادلۂ خیال کیا۔ بیان کے مطابق دونوں ہی ممالک نے اس اہمیت کو بھی سمجھ لیا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی اور انٹلیجنس تعلقات بھی مستحکم ہونے چاہئے لہذا اس موضوع کو بھی باہمی گفتگو کا حصہ بنایا گیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہوگا کہ ایک طرف جہاں دونوں قائدین نے مختلف موضوعات پر ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا وہیں اوباما نے مصر میں انسانی حقوق معاملات بشمول اجتماعی مقدمات ،

این جی اوز کے موقف اورصحافیوں اور پرامن مظاہرین کو مسلسل محروس رکھے جانے پر اپنی عدم اطمینانی کا اظہار کیا ۔ صدر اوباما نے اُن مصری شہریوں کے ارکان خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت بھی کیا جو دہشت گردی کے مختلف واقعات کا سامنا کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے اور وہ لوگ جو مسلسل مصائب کا شکار ہیں۔ اوباما نے مصری صدر پرسیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے بھی زور دیا۔ دسمبر کے اوائل میں مصری عدالتوں نے 13پولیس ملازمین کو قتل کرنے کے جرم میں 188 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ ٹیلیفون بات چیت کے دوران اوباما نے کہا کہ مصر کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT