Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / اوباما کا منموہن کو مکتوب اور ان کی ستائش

اوباما کا منموہن کو مکتوب اور ان کی ستائش

نئی دہلی ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج ہندوستان کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم منموہن سنگھ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان کی سیاسی بصیرت اور جرأت مندی کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ اسی وجہ سے آج ہندوستان اور امریکہ کے حکمت عملی کے تعلق میں بہتری پیدا ہوئی ۔ یہی نہیں بلکہ منموہن سنگھ نے پاکستان کے ساتھ بھی روابط کو

نئی دہلی ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج ہندوستان کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم منموہن سنگھ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان کی سیاسی بصیرت اور جرأت مندی کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ اسی وجہ سے آج ہندوستان اور امریکہ کے حکمت عملی کے تعلق میں بہتری پیدا ہوئی ۔ یہی نہیں بلکہ منموہن سنگھ نے پاکستان کے ساتھ بھی روابط کو خوشگوار موقف میں رکھنے کا کارنامہ بھی انجام دیا ۔ اوباما نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں غربت کے ماروں کی زندگی میں بہتری پیدا کرنے کیلئے بھی ہم منموہن سنگھ کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ اوباما نے منموہن سنگھ سے ٹیلی فون پر بھی بات چیت کی تھی

اور کہا تھا کہ وہ (اوباما) اپنے روزمرہ کے صدارتی فرائض انجام دینے میں منموہن سنگھ کی کمی محسوس کریں گے ۔ اوباما نے کہا تھا کہ منموہن سنگھ سے ٹیلی فون پر بھی بات کرنے ان کیلئے کسی خوشگوار تجربہ سے کم نہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ منموہن سنگھ کو ایک مکتوب تحریر کیا جائے جس میں تحریری طور پر ان کی دو میعادوں کے کارناموں کا اعتراف کیا جائے تاکہ سندر ہے۔ یہاں اس بات کاتذکرہ بھی ضروری ہے کہ قبل ازیں منموہن سنگھ نے بھی اوباما کو ایک وداعی مکتوب تحریر کیا تھا جسکا جواب اوباما نے بروقت دیتے ہوئے منموہن سنگھ پر تعریفوں کے پھول برسائے۔

رامیان بس حادثہ: مہلوکین کی تعداد 18 ہوگئی
جموں ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) رامیان بس حادثہ میں ہاسپٹل میں زیر علاج ایک اور زخمی کے جانبر نہ ہونے کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد 18 ہوگئی۔ جی ایم سی پولیس پوسٹ کے ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ بہار کا ساکن اومیش گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں دوران علاج زحموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اومیش ان 17 شدید زخمی ہونے والے مسافروں میں شامل تھا جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گہرے کھڈسے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ حادثہ کا شکار میں بس میں سوار مسافروں کا تعلق گجرات ، بہار ، پنجاب ، ہریانہ اور جھارکھنڈ سے تھا جو سری نگر سے جموں جارہی تھی۔ سفر کے دوران ایک تنگ سڑک سے بس پھسل کر 400 فیٹ گہرے کھڈ میں جاگری تھی۔

TOPPOPULARRECENT