Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / اوباما کا کاسٹرو سے مصافحہ دیرینہ رقابتیں دور

اوباما کا کاسٹرو سے مصافحہ دیرینہ رقابتیں دور

پنامہ سٹی ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اور کیوبا کے لیڈر راؤل کاسٹرو نے طویل سیاسی رقابت کو دور کرتے ہوئے آج مصافحہ کیااور پنامہ میں تاریخی مذاکرات میں حصہ لیا۔ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوباما اور کاسٹرو نے آج نئی پہل کی ہے اور امریکہ کے پنامہ سٹی میں جاری چوٹی اجلاس کے موقع پر ان دونوں قائدی

پنامہ سٹی ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اور کیوبا کے لیڈر راؤل کاسٹرو نے طویل سیاسی رقابت کو دور کرتے ہوئے آج مصافحہ کیااور پنامہ میں تاریخی مذاکرات میں حصہ لیا۔ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوباما اور کاسٹرو نے آج نئی پہل کی ہے اور امریکہ کے پنامہ سٹی میں جاری چوٹی اجلاس کے موقع پر ان دونوں قائدین نے علحدہ بات چیت بھی کی ۔ اوباما اور کاسٹرو ایک دن قبل ہی ایک دوسرے کو ’’ہیلو‘‘ کہہ چکے تھے اور اُس کے بعد دونوں نے مصافحہ کرتے ہوئے خیرسگالی کے جذبہ کا مظاہرہ بھی کیا ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ سربراہ بان کی مون اور دیگر قائدین موجود تھے ۔ اوباما اور کاسٹرو اس سے پہلے 2013ء میں نیلسن منڈیلا کی میموریل سرویس کے موقع پر بھی مصافحہ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT