Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / اوباما کو اپنی ہی برادری تباہ کرنے والے احتجاجیوں سے ہمدردی نہیں

اوباما کو اپنی ہی برادری تباہ کرنے والے احتجاجیوں سے ہمدردی نہیں

واشنگٹن۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے فرگوسن کے احتجاجیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے احتجاجیوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے جو اپنی برادریوں کے عوام کو برباد کررہے ہیں۔ گرانڈ جیوری نے فیصلہ سنایا تھا کہ پولیس عہدیدار ڈارن ولسن پر غیرمسلح کمسن نوجوان مائیکل براؤن پر فائرنگ کرنے کے جرم میں مقدمہ نہیں چلایا ج

واشنگٹن۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے فرگوسن کے احتجاجیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے احتجاجیوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے جو اپنی برادریوں کے عوام کو برباد کررہے ہیں۔ گرانڈ جیوری نے فیصلہ سنایا تھا کہ پولیس عہدیدار ڈارن ولسن پر غیرمسلح کمسن نوجوان مائیکل براؤن پر فائرنگ کرنے کے جرم میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔ اس کے بعد ہی اس علاقہ میں احتجاج شروع ہوگیا اور لوگ توڑ پھوڑ اور تشدد میں ملوث ہوگئے ۔ اے بی سی نیوز کے بموجب اوباما نے احتجاجیوں کو انتباہ دیا کہ ان کی تخریبی کارروائیوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ دریں اثناء فرگوسن سے موصولہ اطلاع کے بموجب احتجاجی فساد سے متاثرہ فرگوسن کی سڑکوں پر دوبارہ واپس آگئے۔ ایک دن قبل ہی غیرمسلح سیاہ فام 18 سالہ لڑکا پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد سینکڑوں افراد ایڈیشنل نیشنل گارڈس کے فوجیوں سے متصادم ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ سینٹ لوئی کے مضافات میں پیش آیا تھا۔ رات ہونے کے چند گھنٹے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا جبکہ پولیس کی ایک کار کو سٹی ہال کے روبرو نذرآتش کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT