Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / اوباما کو دورۂ ہند پرگیاس سانحہ سے متعلق بیان جاری کرنے کی درخواست

اوباما کو دورۂ ہند پرگیاس سانحہ سے متعلق بیان جاری کرنے کی درخواست

واشنگٹن۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حقوق کا احترام کرنے والی ایک مجلس نے امریکی صدر بارک اوباما سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دورۂ ہند کے دوران 1984ء کے بھوپال گیاس سانحہ کے متاثرین کے معاملے پر ایک بار پھر سنجیدگی سے غور کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی چیف آف اسٹاف برائے یو ایس اے مارگریٹ ہوانگ نے صدر اوباما کو تحریر کردہ مکتوب میں کہا ہے کہ و

واشنگٹن۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حقوق کا احترام کرنے والی ایک مجلس نے امریکی صدر بارک اوباما سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دورۂ ہند کے دوران 1984ء کے بھوپال گیاس سانحہ کے متاثرین کے معاملے پر ایک بار پھر سنجیدگی سے غور کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی چیف آف اسٹاف برائے یو ایس اے مارگریٹ ہوانگ نے صدر اوباما کو تحریر کردہ مکتوب میں کہا ہے کہ وہ ان سے یہ درخواست کرتی ہیں کہ اپنے دورۂ ہند کے دوران موصوف بھوپال گیاس سانحہ کے موضوع پر وزیراعظم ہند نریندر مودی سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں اور ان کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے یونین کاربائیڈ کے مقام کا صفائی، متاثرین کا بہترین علاج کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT