Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / اوباما کو وطن سے محبت نہیں، سابق میئر نیویارک کا ریمارک

اوباما کو وطن سے محبت نہیں، سابق میئر نیویارک کا ریمارک

واشنگٹن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے سابق گورنر روڈ جولیانی اپنے ان ریمارکس کے ذریعہ امریکہ میں سیاسی طوفان برپا کردیا کہ صدر بارک اوباما کو امریکہ سے محبت نہیں ہے۔ وہائیٹ ہاؤز نیح ان کے اس تبصرہ کو انتہائی ہولناک قرار دیا ہے۔ جولیانی نے وسطی منھاٹن کے 21 کلب میں ایک فنڈریزنگ ڈنر کے دوران کہا کہ ’’میں یقین نہیں کرتا اور میں

واشنگٹن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے سابق گورنر روڈ جولیانی اپنے ان ریمارکس کے ذریعہ امریکہ میں سیاسی طوفان برپا کردیا کہ صدر بارک اوباما کو امریکہ سے محبت نہیں ہے۔ وہائیٹ ہاؤز نیح ان کے اس تبصرہ کو انتہائی ہولناک قرار دیا ہے۔ جولیانی نے وسطی منھاٹن کے 21 کلب میں ایک فنڈریزنگ ڈنر کے دوران کہا کہ ’’میں یقین نہیں کرتا اور میں جانتا ہوں کہ یہ کہنا انتہائی ہولناک ہوگا لیکن میں نہیں سمجھتا کہ صدر (اوباما) امریکہ سے محبت کرتے ہیں‘‘۔ جولیانی نے اپنے ان متنازعہ تبصروں میں جو سب سے پہلے پولیٹیکو کی طرف سے جاری کئے گئے مزید کہا کہ ’’دیانتداری کے ساتھ کہا جاسکتا ہیکہ میں نہیں جانتا‘‘۔ آپ نہیں جانتے کہ وہ (اوباما) فی الواقعی کیا سمجھتے ہیں۔ میں صرف اس بات کا تذکر کررہا ہوں جس کے ذریعہ وہ (اوباما) خود کو ظاہر کرتے ہیں۔ میں آپ سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ ان کے دل میں کیا ہے‘‘۔ جولیانی نے کہا کہ ’’وہ آپ سے محبت نہیں کرتے اور وہ مجھ سے محبت نہیں کرتے۔ ان کی پرورش اس ماحول میں نہیں ہوئی جس ماحول میں اس ملک سے محبت کے ذریعہ میری اور آپ کی پرورش ہوئی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT