Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / اوباما کی اشرف غنی سے فون پر بات چیت

اوباما کی اشرف غنی سے فون پر بات چیت

واشنگٹن ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش ہونے والے امریکی صدر بارک اوباما نے آج اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی اور سی ای او ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے فون پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے فروغ پانے والی شراکت داری کے لئے ان کی ستائش کی۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری اعلان میں یہ بات کہی گئی جو ایک پیغام کی صورت میں پڑھا گیا جس کے مطابق اوباما کی اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے فون پر بات چیت کی توثیق کی گئی جہاں اوباما نے دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے فروغ پانے والی شراکت داری کی ستائش کی اور افغانی عوام کے تئیں بھی تعریفی کلمات کہے جبکہ قومی اتحادی حکومت کی جانب سے افغانستان میں بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بھی تعریفی کلمات کہے جس پر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT