Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / اوباما کی شاہ سلمان سے فون پرعلاقائی امور پر گفتگو

اوباما کی شاہ سلمان سے فون پرعلاقائی امور پر گفتگو

یمنی فریقوں کے مذاکرات میں شرکت کے وعدے کا خیرمقدم
ریاض ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)  امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے شاہ سلمان کو فون کیا تھا اور انھوں نے علاقائی اور عالمی منظرنامے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے فریقوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی میزبانی میں مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔بیان کے مطابق :” دونوں لیڈروں نے علاقائی اور دوسرے متعلقہ امور کے حوالے سے قریبی رابطے میں رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے”۔

TOPPOPULARRECENT