Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / اوباما کی نومنتخب صدر اسرائیل ریولین کو مبارکباد

اوباما کی نومنتخب صدر اسرائیل ریولین کو مبارکباد

واشنگٹن۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے اسرائیل کے آئندہ صدر منتخب ہونے پر ریئو وین ریولین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عرصہ سے امریکہ اور اسرائیل نے ایک منفرد رشتہ مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی قائم کیا ہے اور یہ رشتہ غیرمتزلزل ہے۔ امریکہ، اسرائیل کی صیانت کا پابند ہے اور دونوں ممالک کی باہمی شر

واشنگٹن۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے اسرائیل کے آئندہ صدر منتخب ہونے پر ریئو وین ریولین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عرصہ سے امریکہ اور اسرائیل نے ایک منفرد رشتہ مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی قائم کیا ہے اور یہ رشتہ غیرمتزلزل ہے۔ امریکہ، اسرائیل کی صیانت کا پابند ہے اور دونوں ممالک کی باہمی شراکت داری، سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی ایجادات کے شعبوں میں جاری رہے گی۔

اسلامی قوانین پر حملہ سعودی اقتدار اعلیٰ پر حملہ ہو گا: وزیر انصاف عیسیٰ
واشنگٹن ، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزیر انصاف محمد العیسی نے انسانی حقوق کے نام پر متحرک بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے سعودی مملکت پر حملہ آور ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکتی قوانین قرآن مجید اخذ کئے گئے ہیں، اس لئے ان قوانین پر حملہ سعودی اقتدار اعلی پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ سعودی وزیر انصاف نے ان خیالات کا اظہار امریکی قانون دانوں اور قانونی مشیران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ وزیر انصاف نے کہا بہت سارے لوگوں کا سعودی قوانین کے بارے میں تصور غلط فہمی پر مبنی ہے، اس مغالطے کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ تعصب پر مبنی اطلاعات پر انحصار کرتے ہیں اور ثقافتی فرق کو ملحوظ نہیں رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT