Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / اوباما کے دورہ سے قبل دہلی میں دہشت گرد حملے کا امکان

اوباما کے دورہ سے قبل دہلی میں دہشت گرد حملے کا امکان

نئی دہلی ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ انٹلی جنس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر امریکہ بارک اوباما کے جنوری میں دورہ سے قبل لشکر طیبہ کی جانب سے دہشت گرد حملوں کا امکان ہے ۔ صدر بارک اوباما یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کے لیے ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ ان کے دورہ سے قبل دہلی کو نشانہ بناتے ہوئے لشکر طیبہ کی جانب سے حملے کئے جاسکتے ہیں ۔ سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔ دہلی کے اہم مقامات جیسے ایرپورٹس ، ریلوے اسٹیشنوں ، بس ٹرمنلس اور میٹرو اسٹیشنوں کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT