Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / اوباما ۔ دلائی لامہ ملاقات کے خلاف چین کا انتباہ

اوباما ۔ دلائی لامہ ملاقات کے خلاف چین کا انتباہ

بیجنگ ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج امریکہ کو صدر بارک اوباما کی برسرعام جلاوطن تبتی مذہبی رہنما سے ملاقات کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیرملکی قائدین کی دلائی لامہ سے کسی بھی قسم کی ملاقات کو چین کے داخلی امور میں مداخلت تصور کیا جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجما ن ہونگ لی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کسی بھی ملک یا حکومت کی جانب سے تبت کے مسئلہ و چین کے داخلی امور میں مداخلت کیلئے استعمال نہیں کرسکتا۔ کسی بھی ملک کے قائد دلائی لامہ سے کسی بھی قسم کی ملاقات کے خلاف ہے۔ دونوں نوبل انعام یافتہ افراد کی ملاقات امریکہ کے دارالحکومت میں جمعرات کے دن ناشتہ پر قومی دعائیہ اجتماع کے موقع پر مقرر ہے۔ اوباما حاظرین سے خطاب بھی کریں گے۔ چین نے امریکہ کو یاد ددہانی کرائی کہ وہ تبت سے متعلق مسائل میں دخل اندازی سے گریز کا پابند ہے۔ امریکہ کو چاہئے کہ بحیثیت مجموعی باہمیت مفادات کو ذہن نشین رکھے۔

TOPPOPULARRECENT