Monday , November 20 2017
Home / دنیا / اوباما ۔ شاہ سلمان ملاقات متوقع

اوباما ۔ شاہ سلمان ملاقات متوقع

واشنگٹن ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مریکی صدر براک اوباما آیندہ ہفتے اپنے ایک ہفتے کے طویل غیرملکی دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔وہ سعودی عرب ،برطانیہ اور جرمنی جائیں گے۔ امریکی صدر سعودی دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیر دفاع آشٹن کارٹر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اس اجلاس میں داعش مخالف جنگ میں مشترکہ کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔گذشتہ سال واشنگٹن میں صدر اوباما نے خلیجی عرب لیڈروں کے ایک ایسے ہی اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ وہ برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کے ساتھ قصر ونڈ سر میں ظہرانے میں شرکت کریں گے۔برطانوی ملکہ کی اس وقت 90 ویں سالگرہ ہوگی۔ امریکی صدر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اپنے غیرملکی دورے کے آخری مرحلے میں جرمنی جائیں گے جہاں وہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT