Wednesday , December 19 2018

اوبیر عصمت ریزی: دہلی پولیس سوشل میڈیا سے ہم آہنگ

نئی دہلی۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ دہلی پولیس نے پہلی مرتبہ ڈی سی پی کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اوبیر عصمت ریزی مقدمہ میں تحقیقات کی پیشرفت سے واقف کروانے کے لئے تعینات کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (نارتھ) مدھر ورما جن کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا، سرکاری ٹوئٹر پر مقدمہ کی تحقیقات سے عوام کو واقف کرواتے رہیں گے۔ 16 دسمبر کے مقدمہ میں دہلی پو

نئی دہلی۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ دہلی پولیس نے پہلی مرتبہ ڈی سی پی کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اوبیر عصمت ریزی مقدمہ میں تحقیقات کی پیشرفت سے واقف کروانے کے لئے تعینات کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (نارتھ) مدھر ورما جن کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا، سرکاری ٹوئٹر پر مقدمہ کی تحقیقات سے عوام کو واقف کرواتے رہیں گے۔ 16 دسمبر کے مقدمہ میں دہلی پولیس کی تیز رفتار تحقیقات کی ستائش کی گئی تھی، یہاں تک کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے ایک لاکھ روپئے نقد انعام کی تحقیقاتی عہدیداروں کو پیشکش کی، لیکن عہدیداروں نے یہ کہتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا کہ انھوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔ اس بار دہلی پولیس نے سوشل میڈیا سے استفادہ شروع کیا ہے۔ مدھر ورما نے 10 دسمبر کو اوبیر کے ایشیائی اُمور کے سربراہ ایرک الیگزنڈر سے ہوئی پوچھ تاچھ کا ٹوئٹر پر ذکر کیا اور کہا کہ حفاظتی پہلوؤں کے تعلق سے جو وعدے کمپنی نے کئے ہیں، انھیں پورا کرنے کے لئے کافی کچھ اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT