Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / اوبیر عصمت ریزی مقدمہ، ڈرائیورکو عمر قید

اوبیر عصمت ریزی مقدمہ، ڈرائیورکو عمر قید

نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سٹی کورٹ نے اوبیر سرویس سے وابستہ سابق ڈرائیور کو ایک خاتون مسافر کی عصمت ریزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے عمر قید سنائی ہے۔ گزشتہ سال دہلی میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور خواتین کے تحفظ کے بارے میں کئی سوالات پیدا ہوگئے تھے ۔ ایڈیشنل سیشن جج کاویری باویجا نے مجرم کو سزائے عمر قید کے علاوہ 21 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ عدالت نے کہا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر عورت اپنی سرزمین پر خود کو محفوظ تصور کرے۔ اوبیر ٹیکسی ڈرائیور شیو کمار یادو نے خاتون مسافر کو دور دراز کے مقام لیجاکر عصمت ریزی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT