Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / اوتھپا ورلڈکپ میں اننگز کے آغاز کے خواہاں

اوتھپا ورلڈکپ میں اننگز کے آغاز کے خواہاں

بنگلور 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ اوپنر رابن اوتھپا جن کا آج ورلڈکپ کے لئے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں نام شامل کیا گیا ہے انھوں نے اِس اُمید کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ قطعی 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین نے کہاکہ اِن کی پہلی ترجیح بحیثیت اوپنر کھیلنا ہے تاہم وہ بحیثیت وکٹ

بنگلور 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ اوپنر رابن اوتھپا جن کا آج ورلڈکپ کے لئے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں نام شامل کیا گیا ہے انھوں نے اِس اُمید کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ قطعی 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین نے کہاکہ اِن کی پہلی ترجیح بحیثیت اوپنر کھیلنا ہے تاہم وہ بحیثیت وکٹ کیپر بیٹسمین کسی بھی مقام پر شرکت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے اوتھپا نے کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ جب قطعی 15 کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا تو وہ اُس میں بھی شامل رہیں گے۔ اوتھپا کے بموجب اُنھیں یقین ہے کہ گزشتہ دو سیزن میں بہتر مظاہرہ کرنے، رانجی ٹروفی میں سب سے زیادہ رنز بنانے اور آئی پی ایل میں بہتر مظاہرہ کرنے سے اِن کے حوصلے کافی بلند ہیں اور جہاں تک ونڈے کرکٹ کا تعلق ہے اُس سے اِن کا بیاٹنگ مزاج میل کھاتا ہے لہذا میں پُرعزم ہوں کہ مجھے موقع ضرور ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT