Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / اودھو ٹھاکرے کو بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دینے سے گہری دلچسپی :صدر آر پی آئی اتھاولے

اودھو ٹھاکرے کو بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دینے سے گہری دلچسپی :صدر آر پی آئی اتھاولے

ممبئی 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)آر پی آئی کے صدر رام داس اتھاولے نے آج دعوی کیا کہ صدر شیو سینا اودھو ٹھاکرے کو اپنی کشیدہ حلیف بی جے پی کے ساتھ مہاراشٹرا میں مخلوط حکومت تشکیل دینے سے گہری دلچسپی ہے۔ انہوں نے صدر شیو سینا سے آج دوپہر ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ اودھو ٹھاکرے نے ان سے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے آئندہ حکومت تشک

ممبئی 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)آر پی آئی کے صدر رام داس اتھاولے نے آج دعوی کیا کہ صدر شیو سینا اودھو ٹھاکرے کو اپنی کشیدہ حلیف بی جے پی کے ساتھ مہاراشٹرا میں مخلوط حکومت تشکیل دینے سے گہری دلچسپی ہے۔ انہوں نے صدر شیو سینا سے آج دوپہر ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ اودھو ٹھاکرے نے ان سے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے آئندہ حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ وزارتوں کے قلمدانوں میں شرکت کے بارے میں انکشاف آئندہ دو دن کے مذاکرات کے بعد کیا جائے گا لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اب دونوں پارٹیاں اتحاد کرنے پر امادہ ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا اودھو ٹھاکرے وزیر اعظم نریندر مودی کے این ڈی اے حلیفوں کیلئے ترتیب دیئے ہوئے دیوالی ڈنر میں 26 اکٹوبر کو شرکت کریں گے ۔اتھاولے نے کہا کہ وہ ڈنر میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔مرکزی وزیر اننت گیتے اور شیو سینا ارکان پارلیمنٹ ڈنر میں شرکت کریں گے یہ بات یقینی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT