Sunday , February 18 2018
Home / ہندوستان / اودھ کے نواب خاندان کے آخری پرنس کا انتقال

اودھ کے نواب خاندان کے آخری پرنس کا انتقال

نئی دہلی ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اودھ کے آخری نواب علی رضا کا پراسرار طور پر انتقال ہوگیا ۔ ان کی یہ دعویٰ تھا کہ وہ شاہی عود خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومت نے انہیںدہلی کے جنگلاتی علاقے میں واقع ملچامحل میں رہنے کی اجازت دی تھی ۔ وہ گوشہ نشینی اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزاررہے تھے ، سمجھتا جاتا ہے کہ اس خستہ حال عمارت میں ان کی موت کئی ہفتے پہلے ہوگئی لیکن پولیس کو ان کی نعش /2 ستمبر کو دستیاب ہوئی ۔ پرنس علی رضا کی بہن سکینہ کا چند ماہ قبل ہی انتقال ہوگیا تھا ۔ پرنس علی رضا اس خستہ حال عمارت میں تنہا زندگی گزار رہے تھیجس میں کوئی دروازے ، کھڑکی یہاں تک کہ برقی و پانی کی سہولت بھی نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT