Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / اوراکل سربراہ کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

اوراکل سربراہ کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی سطح پر کمپیوٹر تیار کرنے والی معروف کمپنی اوراکل بنگلورو میں ایک کیمپس قائم کرنا چاہتی ہے اور یہاں تقریبا پانچ لاکھ ہندوستانی طلبا کو کمپیوٹر سائینس مہارتوں سے آشنا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اوراکل کے عالمی سی ای او سفرا کاٹز نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی ۔ دفتر وزیر اعظم سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ای او نے وزیر اعظم کو بنگلورو میں ایک کیمپس قائم کرنے اوراکل کے منصوبہ سے واقف کروایا اور کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہندوستان میں اوراکل اکیڈیمی قائم کرتے ہوئے تقریبا پانچ لاکھ طلبا کو کمپیوٹر مہارتوں سے آشنا کروایا جائے ۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اوراکل کے ان منصوبوں کی ستائش کی اور آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT