Friday , December 15 2017
Home / دنیا / اورلینڈو حملہ آور کی بیوی شوہر عمر متین کے ارادوں سے واقف تھی: رپورٹ

اورلینڈو حملہ آور کی بیوی شوہر عمر متین کے ارادوں سے واقف تھی: رپورٹ

نیویارک۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) اورلینڈو حملہ آور عمر متین کی اہلیہ کو اس بات کا پہلے ہی سے علم تھا کہ اس کا شوہر ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملہ کا منصوبہ بنارہا ہے اور جس وقت اس نے حملہ کے لئے درکار دھماکو مادے خریدے اس وقت وہ اس کے ساتھ تھی۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب متعلقہ حکام عمر متین کی اہلیہ کے خلاف بھی فوجداری معاملات درج کرنے پر غور کررہے ہیں کیونکہ سازش کے بارے میں پوری معلومات ہونے پر بھی اس نے متعلقہ حکام کو مطلع نہ کرنے کا جرم کیا ہے۔ نور زہی سلمان نے ایف بی آئی کو بتایا تھا کہ جس وقت عمر متین دھماکو اشیاء خرید رہا تھا، وہ اس کے ساتھ تھی اور ایک بار اس نے اپنے شوہر کو بذریعہ کار ہم جنس پرستوں کے نائب کلب تک ڈراپ کیا تھا۔ این بی سی نیوز میں متعدد افسران کے حوالے سے یہ رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ نورزہی سلمان نے مزید کہا کہ اس نے اپنے شوہر کو حملہ کرنے سے باز رکھنے کی کوشش کی تھی لہذا اس کے باوجود بھی اب متعلقہ حکام نورزہی کے خلاف فوجداری معاملہ درج کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر اس کا شوہر اس کی بات نہیں مان رہا تھا تو اس کا فرض تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ارادوں سے پولیس کو مطلع کرتی۔ بہرحال نور اس وقت پولیس کے ساتھ پوچھ گچھ میں اپنا مکمل تعاون دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT