Friday , December 15 2017
Home / دنیا / : اورلینڈو فائرنگ : عمران یوسف نے 70 افراد کی جان بچائی

: اورلینڈو فائرنگ : عمران یوسف نے 70 افراد کی جان بچائی

واشنگٹن ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں فوجی خدمات انجام دینے والے امریکی فوجی 24 سالہ عمران یوسف نے اورلینڈو کلب میں فائرنگ کے واقعہ کے دوران وہاں سے جان بچا کر بچ نکلنے والے تقریباً 70 افراد کی جان بچاتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح کام کیا ہے۔ یہاں دہشت گرد حملہ میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ کی تاریخ میں یہ سب سے بدترین خونریز فائرنگ تھی۔ عمران یوسف پلس نائٹ کلب پر موجود تھے کہ انہوں نے اتوار کی اولین ساعتوں میں فائرنگ کی آوازیں سنائی۔ ابتداء میں تین یا چار آوازیں آئیں اس کے بعد انہیں حیرانی ہوئی اور وہ لوگوں کی جان بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔ عمران یوسف امریکی بحریہ میں سابق سارجنٹ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کلب سے لوگ چیختے چلاتے باہر نکل رہے ہیں اور میں ان تمام کو محفوظ طریقہ سے وہاں سے نکالا۔ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر دوڑنے والے عوام کی رہنمائی کی اور کلب کے دروازے کو کھول کر انہیں وہاں سے باہر جانے میں مدد کی۔ میں فائرنگ کی آواز سن کر حیران تھا اور فوری وہاں پہنچ کر دروازہ کھول دیا۔ یوسف نے کہا کہ کوئی بھی شخص کلب کے باہر آنے سے خوفزدہ تھا لیکن میں نے انہیں فوری اپنی جان بچا کر نکلنے کی ترغیب دی ورنہ یہ تمام لوگ مارے جاتے۔ میں اس وقت کوئی لمحہ ضائع ہونے نہیں دینا چاہتا تھا۔ میں فوری چھلانگ لگاتے ہوئے وہاں پہنچ گیا اور تمام کی جان بچانے کی کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT