Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / اورلینڈو فائرنگ مہلوکین کی آخری رسومات کا آغاز

اورلینڈو فائرنگ مہلوکین کی آخری رسومات کا آغاز

میامی 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اورلینڈو میں کل ان 49 افراد کے منجملہ پانچ کی تدفین کی گئی جنہیں گذشتہ دنوں ایک نائیٹ کلب میں گولی ماردی گئی تھی ۔ امریکہ کی تاریخ میں یہ ہلاکت خیز فائرنگ واقعہ تھا ۔ کہا جا رہا ہے کہ مزید مہلوکین کی تدفین اور آخری رسومات کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور جلد ہی انہیں دفن کردیا جائیگا ۔ آج جن پانچ افراد کی آخری رسومات ادا کی گئیں ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں ۔ ایک متوفی کی عمر 50 سال بتائی گئی ہے ۔ مقامی ٹی وی اسٹیشن نے یہ بات بتائی ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مزید مہلوکین کی آخری رسومات کی ادائیگی بھی جلد ہی عمل میں آئیگی ۔ اس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ دنیا بھر سے ان مہلوکین کیلئے تعزیتی پیامات ملنے کاسلسلہ بھی چل رہا ہے اور مقامی سطح پر بھی اخبارات میں ان کو خراج پیش کیا گیا ہے ۔ یہاں ایک شخص نے بے دریغ فائرنگ کرکے 49 افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔ کئی افراد اس میں زخمی بھی ہوئے تھے ۔ عمر متین نامی ایک امریکی پر اس فائرنگ کا الزام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT