Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / اورلینڈو ہلاکتیں : ہلاری اور ٹرمپ کی انتخابی مہمات ملتوی

اورلینڈو ہلاکتیں : ہلاری اور ٹرمپ کی انتخابی مہمات ملتوی

واشنگٹن ۔ 13 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ری پبلکن اور ڈیموکرٹیک صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ہلاری کلنٹن نے اورلینڈو میں ہوئی فائرنگ میں 50 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد اپنی انتخابی مہمات کو ملتوی کردیا ہے اور انھوں نے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دُعائیہ اجتماع میں شرکت کی ۔ کلنٹن کی مہم چلانے والوں کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اورلینڈو میں ہوئے فائرنگ کے واقعہ اور 50 ہلاکتوں کے تناظر میں ہلاری کلنٹن کی مہم میں صدر امریکہ براک اوباما بھی حصہ لینے والے تھے تاہم اب وہ مہم ملتوی کردی گئی ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وسکانسن میں ہلاری کی مہم میں صدر اوباما کی یہ پہلی شرکت ہوتی کیونکہ خود اوباما نے ہلاری کی گزشتہ ہفتہ تائید کی تھی ۔ ہلاری کلنٹن نے اس سلسلہ میں امریکہ میں بڑھتے ہوئے گن کلچر پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا اور ہم جنس پرستوں کی برادری سے اظہارتعزیت کیا اور اپنے ٹوئٹر میں کہا کہ اے ہم جنس پرستو ، اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھو ۔ جس طرح پورے ملک میں آپ کی تائید کرنے والے موجود ہیں اُن میں ایک میں بھی ہوں ۔ دوسری طرف ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی نیوہمپشائر میں منعقد شدنی اپنی اہم ترین انتخابی مہم کو ملتوی کردیا اور فائرنگ کے واقعہ میں مہلوکین کے ساتھ اظہارتعزیت کیا۔ ٹرمپ کی مہم چلانے والوں نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کل ہمپشائر میں منعقد شدنی انتخابی مہم کو ملتوی قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT