Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں کل فیصلہ متوقع

اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں کل فیصلہ متوقع

ممبئی27؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سال 2006 ء میں مہاراشٹر میں ہوئے ایک دہشت گردانہ واقعہ بنا م اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ جس میں 22؍ اعلی تعلیم یافتہ ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی تھی کے مقدمہ کا فیصلہ آج یعنی کے جمعرات 28؍ جولائی کو متوقع ہے ، یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امدا د فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔ گلزاراعظمی نے بتایا کہ ممبئی کی قدیم آرتھرروڈ جیل میں واقع خصوصی مکوکا عدالت کے جج شریکانت انیکر نے 28؍ جولائی کی تاریخ مقدمہ کا فیصلہ سنانے کے لیئے مقرر کی ہے اور اس تعلق سے دفاعی وکلاء سمیت ضمانت پر رہا ملزمین کو حکم دیاہے کہ وہ صبح 11؍ بجے کمرہ عدالت میں موجود رہیں ۔گلزار اعظمی نے دفاعی وکلاء کے حوالے سے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ مقدمہ کا فیصلہ ملزمین کے حق میں آئے گا کیونکہ اس معاملے میں پولس کے علاوہ ملزمین کے خلاف گواہی کے لیئے طلب کیئے گئے بیشتر سرکاری گواہ اپنے سابقہ بیانات سے منحر ف ہوگئے تھے جس کا فائدہ انشاء اللہ ملزمین کو براہ راست ملے گا ۔گلزار اعظمی نے اس موقع پر امت مسلمہ سے بے قصور ملزمین کے حق میں دعائیں کرنے کی گذارش کی ہے نیز انہوں نے کہا کہ وہ خود کل آرتھرروڈ جیل کورٹ عدالت جائیں گے تاکہ وہ فیصلہ کے موقع پر ملزمین اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ وہاں موجود رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT