Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / اورنگ آباد سے پانچ نکسلائٹس گرفتار

اورنگ آباد سے پانچ نکسلائٹس گرفتار

اورنگ آباد17جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے دہشت گردی سے متاثر ضلع اورنگ آباد کے دیو تھانہ علاقہ سے پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں نے مشترکہ مہم چلاکر آج ممنوعہ تنظیم ہندستانی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ماؤ نوازوں کا ایک دستہ دیو تھانہ علاقہ میں لگے ایک موبائل ٹاور کو اڑانے کے لئے جمع ہوا ہے ۔اسی بنیاد پر سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقہ کا محاصرہ کرکے ایک ٹھکانہ پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران ماؤ نواز ارارونجے عرف مرتیونجے یاد، ہری ہر یادو، پردیپ وشوکرما، نندو یادو اور سداما یادو کو گرفتار کرلیا گیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ماؤ نوازوں کے قبضہ سے ہتھیاروں کے علاوہ کیروسین آئل اور دیگر دھماکہ خیز اشیا برآمد ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ نکسلیوں کے پاس سے لیوی سے وصول کی گئی رقم بھی برآمد کئی گئی ہے ۔ ان ماؤ نوازوں کے خلاف ضلع اورنگ آباد کے علاوہ آس پاس کے اضلاع کے مختلف تھانوں میں کئی معاملے درج ہیں۔

TOPPOPULARRECENT