Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / اورنگ آباد میںمسلمانوں کا عظیم الشان خاموش مظاہرہ

اورنگ آباد میںمسلمانوں کا عظیم الشان خاموش مظاہرہ

اورنگ آباد(مہاراشٹر) 6 جنوری۔ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشتر کے مراٹھواڑہ خطہ کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنے مختلف مطالبات پر زور دینے کیلئے آج شہر میں خاموش جلوس ’’آرکشن موک مورچہ ‘‘ نکالا۔عام خاص میدان سے شروع ہوکر ڈویژنل کمشنر کے دفتر تک جانے والے ایک عظیم الشان جلوس میں سیاست داں، ڈاکٹر، وکلا ء، اساتذہ، طلبہ اور کسانوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ۔مظاہرین ہاتھوں میں ترنگا لے کر خاموشی سے مارچ کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کے دفتر پہنچے اور طلبہ کے ایک وفد نے کمشنر پرشوتم بھاپکر کو اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم میں مسلمانوں کیلئے تعلیم اور روزگار میں 15  فیصد ریزرویشن، رنگنا تھ مشرا کمیشن، سچر کمیٹی اور محمود الرحمان کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے کا مطالبہ نیز مسلم پرسنل لا میں مداخلت نہیں کرنے ،یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں کرنے ، اوقاف کی جائیداد پر قبضہ کو ختم کرواکر انہیں مسلمانوں کو واپس کرنے اور مسلم تعلیمی اداروں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT