Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / اورنگ آباد میں تین روزہ تبلیغی جماعت کا اجتماع ،لاکھوں لوگوں کی شرکت

اورنگ آباد میں تین روزہ تبلیغی جماعت کا اجتماع ،لاکھوں لوگوں کی شرکت

اورنگ آباد : اورنگ آباد میں آج سے تبلیغی جماعت کا تین روزہ اجتماع کا آغازہوا۔اورنگ آباد سے 16کیلو میٹر دور جلگاؤں میں یہ اجتماع منعقد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آج صبح فجر کی نماز کے ساتھ ہی اس اجتماع کا آغاز عمل میں آیا۔ ا س اجتماع سے علماء کرام اور مسلم دانشوران خطاب کریں گے۔

اورنگ آباد کے ایک بہت بڑے میدان میں اس اجتماع میں مختلف اسلامی موضوعات پر بحث ہوگی۔اور مختلف عنوانات پر بیانات ہونگے۔

اسی اثنا ء شیو سینا پارٹی کی جانب سے اس اجتماع میں مسلمانوں سے دعاء کی خاص اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد پولیس محکمہ کی جانب سے 24فروری کو اس سہ روزہ اجلا س کا اجازت نامہ حوالہ کیاگیا۔

 

اس اجتماع کا مقصد عالمی سطح پر بھائی چارگی اور آپسی محبت کو فروغ دینا ہے۔

جلگاؤں کے ڈی سی پی ونایک ڈھکا نے گاؤں کے سر پنچ انیس پٹیل کو محکمہ پولیس کی جانب سے اجازت نامہ حوالہ کیا۔ڈی سی پی سمیت پولیس کے اعلی عہدیداروں نے اجتماع سے قبل یہاں کا دورہ کیا ۔

پولیس کے اعلی عہدیداروں نے کہا کہ اس اجتماع میں تقریباً ملک اور بیرونی ملک سے پندرہ لاکھ لوگوں کی آمد کی توقع ہے ۔پولیس کی جانب سے پورا تعاون کیا جائیگا۔محکمہ ریلوے نے اس اجتماع کے لئے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT