Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / اورنگ آباد میں سوائن فلو سے ایک شخص کی موت

اورنگ آباد میں سوائن فلو سے ایک شخص کی موت

اورنگ آباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرکاری ہاسپٹل میں آج ایک 42 سالہ شخص سوائن فلو سے فوت ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت شبیر حسین مصطفی ساکن ہلال کالونی اورنگ آباد کرلی گئی ہے ۔ جسے تشویشناک حالت میں کل گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر منگلا بورکر نے بتایا کہ مریض کے پھیپھڑے متا

اورنگ آباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرکاری ہاسپٹل میں آج ایک 42 سالہ شخص سوائن فلو سے فوت ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت شبیر حسین مصطفی ساکن ہلال کالونی اورنگ آباد کرلی گئی ہے ۔ جسے تشویشناک حالت میں کل گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر منگلا بورکر نے بتایا کہ مریض کے پھیپھڑے متاثر ہوگئے تھے اور اسے وینٹیلٹر پر رکھا گیا تھا لیکن اسے افاقہ نہیں ہوسکا ۔ گذشتہ 6 ماہ کے دوران اس علاقہ میں سوائن فلو سے یہ پہلی موت واقع ہوئی ہے ۔ دریں اثناء لکھنو سے موصولہ اطلاعات کے بموجب گورنمنٹ ہاسپٹل میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا طبی معائنہ کرنے پر سوائن فلو سے متاثر پائے گئے ۔ چیف میڈیکل آفیسر ایس این ایس یادو نے بتایا کہ سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ریڈیوتھراپی ڈپارٹمنٹ کے ایک ملازم بلال سعید کا سب سے پہلے معائنہ کرنے پر سوائن فلو کی پازیٹو رپورٹ آئی ۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے دیگر افراد عبداللہ ( 4 سال ) ، سلما ( 65 سال ) ام حبیبہ ( 26 سال ) اور صبا ( 25 سال ) کا بھی کل معائنہ کیا گیا جو کہ سوائن فلو سے متاثر پائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سعید بلال ممکن ہے کہ پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ میں کام کے دوران سوائن فلو سے متاثر ہوا ہوگا ۔ جس کے ذریعہ افراد خاندان میں یہ وائرس پھیل گیا ۔ انسٹی ٹیوٹ ڈائرکٹر سے کہا گیا ہے کہ اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ لکھنو کے سرکاری ہاسپٹل میں سوائن فلو سے 9 جنوری کو ایک ریٹائرڈ لانس نائیک اور 13 جنوری کو ایک وظیفہ یاب فوجی فوت ہوگئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT