Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / اورنگ آباد میں شاہی جائیداد ، نظام سابع کے ورثا کا دعویٰ

اورنگ آباد میں شاہی جائیداد ، نظام سابع کے ورثا کا دعویٰ

اورنگ آباد ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد اسٹیٹ کے ساتویں و آخری نظام نواب سر میر عثمان علی خان بہادر کے ورثا نے آج حکومت سے اپیل کی کہ اس شہر میں 277 ایکڑ اراضی حوالے کی جائے جس کے تعلق سے وہ شاہی خاندان کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ نظام سابع کے پوتے نواب نجف علی خان نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ انھوں نے ضلع کلکٹر سے اپیل کی ہے کہ ان کے اور ان کے ارکان خاندان کے نام متعلقہ جائیدادوں میں شامل کریں اور ان کا قطعی قبضہ انھیں دیا جائے یا پھر معاوضہ فراہم کریں۔ انھوں نے کہا کہ 25 جنوری 1950ء کو سر عثمان علی خان نے مرکزی حکومت اور نظام حکمرانوں کے درمیان معاہدہ کے مطابق اپنی تمام منقولہ جائیدادوں کی فہرست پیش کی تھی۔ ’’ہم ان کے ورثا ہونے کے ناطے تمام قانوی حقوق کے حامل ہیں کہ اپنے دادا نظام سابع کے نام کی جائیدادوں سے مستفید ہوسکیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT