Tuesday , August 21 2018
Home / Top Stories / اورنگ آباد میں 23 فروری سے تبلیغی اجتماع کا آغاز

اورنگ آباد میں 23 فروری سے تبلیغی اجتماع کا آغاز

خصوصی طیاروں کی ذریعہ مہمانوں کی آمد،تقریباً 500کروڑکے مصارف!
ممبئی ،22فروری(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد میں سہ روزہ تبلیغی کاجمعہ 23فروری سے آغازشہر کے مضافاتی علاقے میں 598 ایکڑپر مشتمل ایک وسیع میدان میں ہوگاجبکہ اس کی تیاری مکمل ہوچکی ہے ۔ اجتماع کی تیاریوں پرفی الحال 386کروڑ56لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں اور تقریباً 500 کروڑروپے خرچ ہونے کا امکان ہے ۔اطلاع کے مطابق اجتماع گاہ میں ایک ہیلی پیڈ تیار کیا گیا جبکہ جمعہ تا پیر 48خصوصی چارٹر طیاروں کی آمد اور روانگی ہوگی ۔35خصوصی ٹرینیں ملک کے مختلف شہروں سے پہنچ رہی ہیں۔منتظمین نے شرکاء سے ڈسپلن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔پولیس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔ممبئی میں تبلیغی مراکز سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملک بھر سے 35طویل مسافتی ٹرینیں ممبئی ، بھوپال،ناندیڑ،پونے ،احمد آباد،سورت ،گنٹور،کرنول،حیدرآباد ،کولاروغیرہ سے پہنچ رہی ہیں جبکہ عام ٹرینوں میں بھی لاکھوں افراد سفرکریں گے ،فی الحال ملک کے مختلف علاقوں سے تین لاکھ افراد پہنچ چکے ہیں۔165ایکڑزمین پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہے ۔تین پٹرول پمپ اور سینکڑوں کی تعداد میں غسل خانے ،بیت الخلافء حوض اور طعام خانے بنائے گئے ہیں۔اجتماع میں 2650بسیں آئیں گی جبکہ آخری دن اورنگ آباد سے تقریباً پانچ ہزار تبلیغی جماعتیں دنیا بھر کے لیے روانہ ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT