Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / اورنگ زیب روڈ کے نام کی تبدیلی غیرقانونی دہلی میونسپل کارپوریشن کا حیرت انگیز اعلان

اورنگ زیب روڈ کے نام کی تبدیلی غیرقانونی دہلی میونسپل کارپوریشن کا حیرت انگیز اعلان

نئی دہلی ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی میں اورنگ زیب روڈ کا نام تبدیل کرکے ڈاکٹر عبدالکلام سے موسوم کرنے کی مخالفت کے دوران دہلی میونسپل کارپوریشن نے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ایک اور تنازعہ پیدا کردیا ہے اور بتایا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کلیندی گنج سے جامعہ نگر تک کی 3 کیلو میٹر طویل سڑک کو سابق میں پشتا روڈ کہا جاتا تھا لیکن اوکھلا کے سابق کانگریس رکن اسمبلی آصف محمد خاں نے اس سڑک کا نام ازسرنو ’’اورنگ زیب روڈ‘‘ رکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ این ایم ڈی کی جانب سے تاریخی سڑک کے نام کی تبدیلی کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ تاریخی مقامات اور عمارات کا نام تبدیل نہیں کیا جائیگا۔ ایسے میں اورنگ زیب روڈ کا نام کس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نام تبدیل کرنے کی صورت میںبھی مقامی عوام اسے اورنگ زیب روڈ کے نام سے ہی پکاریں گے اور اس مسئلہ پر متعلقہ حکام سے بھی نمائندگی کی جائے گی۔ یہ علاقہ، ساوتھ دہلی میونسپل کارپوریٹس کے سنٹرل زون میں واقع ہے۔ کارپوریٹس کا یہ استدلال ہیکہ سڑکوں کے نام رکھنے یا تبدیلی کا اختیار اسٹانڈنگ کمیٹی اور منیجنگ کمیٹی کو ہے اور اورنگ زیب روڈ کے نام کی تبدیلی غیرقانونی اور سیاسی محرکات پر مبنی تصور کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT